یمنی حوثیوں کا امریکی آئل لے جانے والے بحری بیڑے پر حملہ

Published On 01 October,2025 02:41 am

صنعا: (دنیا نیوز) یمنی حوثیوں نے امریکی آئل لے جانے والے بحری بیڑے پر حملہ کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بیڑے کو بحیرہ احمر کے پانیوں میں نشانہ بنایا گیا، یمنی حوثیوں نے امریکا کے لئے کام کرنے والے بحری بیڑوں پر مزید حملوں کا اعلان کر دیا۔

یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکا ملوث ہے۔