اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ سمیت خطے کے پیش رفت پر گفتگو کی، وزرائے خارجہ نے غزہ کے لیے امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران گفتگو اعلیٰ سطح مصروفیات کی اہمیت پر زور دیا گیا، مصری وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔



