اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج استنبول کا دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر زور دے گا، فلسطین بالخصوص غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلا پر بھی گفتگو ہوگی۔
علاوہ ازیں وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فلسطینیوں کی بلا روک ٹوک انسانی امداد پر بات ہوگی، شرکاء غزہ کی تعمیر نو کی ضرورت پر بھی بات چیت کریں گے۔



