اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی کیلئے معیاری پٹرولیم مصنوعات مناسب اور مسابقتی نرخوں پر فراہم کرنا ہوں گی۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پٹرولیم سیکٹر کے ڈھانچے، RLNG اور متعلقہ شعبے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
.jpg)
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں مسلسل بہتری اور نظاموں کی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اجلاس میں معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور وزارتِ پٹرولیم کے سینئر حکام نے شرکت کی۔



