اسحاق ڈار کی بیلاروسی وفد کے سربراہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور

Published On 12 November,2025 04:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بیلاروسی وفد کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بیلاروسی وفد کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ مسٹر سرگئی ایلینک سے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے سائیڈ لائنز پر ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے کانفرنس میں مسٹر ایلینک کی شرکت کو سراہا، اسحاق ڈار نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔