لاہور میں باراتیوں کی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق،19زخمی

Published On 16 November,2025 08:03 pm

لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بس حادثے کا شکار ہونے سے4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رائیونڈ روڈ جیا بگا کے قریب پیش آیا جہاں باراتیوں کی بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 19افراد شدید زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جن میں 12 افراد کو جنرل ہسپتال جبکہ 7 افراد کو انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرالے ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔