عمران خان سے کون کون ملاقات کرے گا؟ پی ٹی آئی نے فہرست بھجوا دی

Published On 17 November,2025 05:01 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے کل وکلا کی ملاقات کا دن، جیل حکام کو فہرست بھجوا دی گئی۔

تحریک انصاف نے 6 وکلاء کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کے حوالے کی، کوآرڈی نیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فہرست چودھری اویس یونس نے جیل حکام کے حوالے کی۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پھر غیر حاضر، جائیدادوں کی رپورٹ عدالت میں پیش

فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر علی ظفر کا نام شامل ہے، نعیم حیدر پنجوتھا، نیاز اللہ نیازی اور عرفان نیازی کا نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

عمران خان کی تینوں بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کیلئے آئے گی۔