وزیرخارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئے

Published On 17 November,2025 07:09 pm

ماسکو:(شاہد گھمن) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے، وہ 17 سے 18 نومبر 2025 کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ کا استقبال روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن، سٹیٹ پروٹوکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر، مسٹر الیگزینڈر پرسوف، روسی وزارت خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر، مسٹر الیگزی سورووتسیف اور پاکستان ایمبیسی کے اہلکاروں نے کیا۔

 اجلاس میں شرکت کے دوران وزیر خارجہ مختلف دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر علاقائی تعاون اور سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔