راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنوں کا 9 گھنٹے سے زائد طویل دھرنا ختم

Published On 26 November,2025 03:07 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنوں کا دھرنا 9 گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔

پولیس اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، بعد ازاں وہ فیکٹری ناکہ سے روانہ ہوگئے، شدید ٹھنڈ کے باوجود بڑی تعداد میں کارکن سڑک پر بیٹھے رہے تھے۔

مذاکرات کے دوران سینیٹر علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور شاہد خٹک بھی موجود رہے جنہوں نے صورتحال کو پرامن طور پر حل کرنے میں کردار ادا کیا۔