لاہور: ٹریکٹر ٹرالی نے 2 کانسٹیبل کچل ڈالے، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

Published On 26 November,2025 03:15 am

لاہور: (دنیا نیوز) لوئر مال کے علاقے میں ٹریکٹر نے دو کانسٹیبلز کو کچل ڈالا۔

حادثے میں ایک کانسٹیبل موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، محافط ڈیوٹی پر کانسٹیبل صفدر اور محمود ڈیوٹی پر تھے کہ کارپوریشن چوک میں کھڑے ملازمین کو ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔

محمود کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لوئر مال سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے لی، جاں بحق ہونے والے پولیس ملازم کی لاش مردے خانے منتقل کر دی، پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔