لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب پروگرام کو باقاعدہ قانونی شکل دیتے ہوئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ستھرا پنجاب اتھارٹی قائم کر دی گئی، دس ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں تحلیل کر کے 41 ستھرا پنجاب ایجنسیاں بنا دی گئیں، اتھارٹی صوبے میں صفائی ستھرائی کا کام پر مانیٹرنگ کرے گی۔
ستھرا پنجاب اتھارٹی اپنا میکانزم بنائے گی، اتھارٹی کوڑے سے بجلی بنانے کے فیصلے کرے گی، اتھارٹی صفائی کے کام کی نگرانی کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ اتھارٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، وزیر بلدیات اتھارٹی کے وائس چیئرپرسن ہوں گے، اضلاع میں ستھرا پنجاب ایجنسی کے چیئرپرسن ڈپٹی کمشنر ہوں گے۔
ستھرا پنجاب اتھارٹی کے فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب اور ستھرا پنجاب ایجنسیوں کے فیصلے ڈپٹی کمشنرز کریں گے، صوبہ بھر میں دس سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اتھارٹی کے ماتحت کام کریں گی، ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا مقصد کوڑے کو کارامد استعمال میں لانا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ویسٹ ٹو انرجی ،رورل سینٹین اور ماحول عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے،ڈسٹرکٹ لیول پر ستھرا پنجاب ایجنسی ڈی سی کی زمہ داری ہو گی، سالڈ ویسٹ ایجنسیز کی ایچ ار ،پراپرٹیز ،فنڈز ،پینشن ،مشینری اور کنٹریکٹ کے فیصلے ڈی سی کی زمہ داری ہو گی۔



