پولیس کا آپریشن، پنجاب اسمبلی کے سامنے سے نابینا افراد کا دھرنا ختم کروا دیا

Published On 26 November,2025 09:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے صبح سویرے آپریشن کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے سے نابینا افراد کا دھرنا ختم کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے کارروائی کر کے مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور مال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پندرہ روز سے پنجاب اسمبلی کے سامنے نابینا افراد نے مال روڈ پر دھرنا دیا ہوا تھا جبکہ دھرنے سے مال روڈ پر ٹریفک بری طرح متاثر تھی۔

حکام کے مطابق پولیس نے آج صبح آپریشن کرتے ہوئے نابینا افراد کو حراست میں لے لیا، دھرنا ختم ہونے کے بعد چیئرنگ کراس چوک کی صفائی کر دی گئی ہے تاہم پولیس کی نفری بڑی تعداد میں تاحال مال روڈ پرموجود ہے۔