مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر

Published On 24 November,2025 11:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمدُللہ--- پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے پھر سے سرخرو کر دیا، نفرت، فتنہ اور فساد کا باب ختم، خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہو چکا ہے، وقت بدل گیا، عوامی ترجیح بدل گئی، پاکستان آگے بڑھ چکا ہے اب خدمت کو مینڈیٹ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی واضح جیت دراصل عوام کی جانب سے ترقی کے سفر کو مزید تیزی سے بڑھانے کا پیغام ہے۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا دو ٹوک فیصلہ ہے جو کام کرے گا، وہی ووٹ لے گا، بیلٹ باکس سے بھی پیغام ہے پاکستان کو فتنہ فساد نہیں، شاندار مستقبل چاہیے۔