پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کل کے احتجاج پر کے پی حکومت اور پی ٹی آئی تنظیم میں اختلافات سامنے آ گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختوںخوا حکومت کا اسلام آباد میں احتجاج کا پروگرام تھا لیکن احمد نیازی نے احتجاج کی کال دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ کل کے احتجاج کے حوالے سے حتمی پروگرام ترتیب نہ دیا جا سکا، کل کے احتجاج میں وزیر اعلیٰ صوابی میں خطاب کریں گے یا نہیں تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی ایز اسلام آباد جائیں گے تو ورکرز کو نکالے گا کون اور ان کو لیڈ کون کرے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین تذبذب کارکنوں کو احتجاج کے لیے نکالنے کے حوالے سے خود بھی تذبذب کا شکار ہیں۔



