لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کے بعد انتظامیہ نے پتنگ سازی، ڈور کی تیاری اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لئے واضح قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔
ڈور اور پتنگ مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے ہوگی، پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو رجسٹریشن کیلئے فارم اے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کو فارم سی جمع کرانا ہوگا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈور صرف کاٹن سے تیار کردہ دھاگے سے بنائی جائے گی اور اس میں 9 سے زائد تاریں استعمال نہیں کی جا سکیں گی۔



