ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس میں اہم پیش رفت، اعتراف جرم، آلہ قتل، سونا برآمد

Published On 15 December,2025 10:54 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس میں اہم پیش رفت، گرفتار ملزم پرویز نے اقبال جرم کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کی حوالگی کے لیے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی، ماسٹر پلانر ردا جدون کے شوہر وحید بلا کے قبضے سے سونا برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل، رسیدیں اور 1 کروڑ 23 لاکھ کے چیک بھی برآمد ہوئے۔

انویسٹی گیشن ٹیم نے جائے وقوعہ اور پلاننگ کے مقامات کی نشاندہی مکمل کر لی، ابتدائی پلاننگ میں وحید بلا، ردا، ندیم، شمعریز اور پرویز شامل تھے۔