اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن کی ٹیم نے اغواء اور زنا کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، اجمل محمود بین الاقوامی ایئرلائن کے ذریعے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم اغواء اور زنا کے مقدمے میں اسلام اباد پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج تھا۔
گرفتار ملزم خواتین کے اغواء اور زنا میں ملوث ہے، ملزم کو بعد ازاں اسلام آباد پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔



