پیپلزپارٹی کی برطانیہ میں پی ٹی آئی کے حالیہ واقعہ کی شدید مذمت

Published On 27 December,2025 03:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے برطانیہ میں پی ٹی آئی کے حالیہ واقعہ کی مذمت کی۔

رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتشار پھیلانے کی سوچ میں کئی حدیں پار کردیں، سستی شہرت کمانے کیلئے گھٹیا حرکت کی گئی۔

شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازشیں ہو رہی ہیں، برطانیہ کے اپنے قوانین انتشار پھیلانے کو روکتے ہیں، کوئی کس طرح اپنی سر زمین کو انتشار پھیلانے کیلئے استعمال ہونے دے سکتا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست انتہا پسندی کی سیاست ہے، بیرون ملک بیٹھ کر منفی پراپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔