کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما و گورنر کراچی کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران بے نظیر بھٹو نے مسجد نبویﷺ میں کھڑے ہوکر مجھے اپنا بھائی بنایا تھا۔
اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بے نظیر بھٹو شہید کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی میں ایک پاکستانی بزنس مین نے مجھے بےنظیر بھٹو سے ملوایا تھا، میں نے بے نظیر بھٹو سے وعدہ کیا تھا کہ 15 روز میں پاسپورٹ دلواؤں گا اور 13 روز میں وعدہ نبھایا تھا۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وطن واپسی پر سب سے پہلے بےنظیر بھٹو نے مجھے ہی فون کال کی تھی، اجمیر شریف اور لندن کے دورے میں بھی بی بی نے ساتھ رکھا تھا اور میری سالگرہ پر شہید بی بی نے قیمتی کفلنگ کا تحفہ دیا تھا۔



