خیبرپختونخوا میں بارش اور بوندا باندی جاری، ہلکی برفباری کی پیشگوئی

Published On 30 December,2025 05:05 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں صبح سے آسمان پر کالے بادل چھائے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، وزیرستان، بنوں میں بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور کا درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

دیر میں درجہ حرارت صفر، چترال میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ، مالم جبہ میں منفی 1، سیدو شریف میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد میں درجہ حرارت 4، ڈیرہ اور بنوں میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔