افغانستان کیلیے اقوام متحدہ کی امدادی اشیاء کے 9 کارگو کنٹینرز طورخم بارڈر روانہ

Published On 31 December,2025 12:32 pm

پشاور: (دنیا نیوز) افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی اشیاء کے 9 کارگو کنٹینرز طورخم بارڈر کی طرف روانہ ہوگئے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی سامان کے 9 کارگو کنٹینرز جمرود ٹرمینل سے روانہ ہوئے، کنٹینرز میں اشیاء خوراک یونیسف کی طرف سے افغان عوام کے لیے عطیہ ہے۔

حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں یونیسف کی طرف سے ادویات اور طبی آلات عطیہ کیے جائیں گے۔