افغان اور بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا گٹھ جوڑ خطہ میں انتشار، انتہا پسندی کو ہوا دینے میں سرگرم

Published On 01 January,2026 05:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغان اور بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا گٹھ جوڑ خطہ میں انتشار اور انتہا پسندی کو ہوا دینے میں سرگرم ہے۔

خطہ کے مختلف ممالک میں ریاستی دہشت گردی اور مداخلت سے امن و امان کو تباہ کرنا انتہا پسند مودی کا وطیرہ بن چکا ہے۔

بھارتی پروپیگنڈا مشینری مودی کی ایما پر خطہ میں بد امنی پھیلانے کی مذموم سازشوں میں مصروف عمل ہے۔

خطہ میں عدم استحکام کیلئے بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را اور افغان شرپسند سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے میں سرگرم ہیں۔

ایران میں جاری پُرامن عوامی مظاہرے پر افغان اور بھارتی اکاؤنٹس جھوٹے بیانیہ اور جعلی ویڈیوز سے مذموم مہم میں مصروف ہیں۔

بھارتی اور افغان اکاؤنٹس نے ایران میں عوامی مطالبات کے مظاہرے کو عوامی تحریک کا جھوٹا رنگ دینے کی مذموم سازش کی۔

ایران کے اندر بدامنی اور عدم استحکام کو ہوا دینے والے گھوسٹ اکاؤنٹس کے پیچھے شرپسند بھارتی عناصر کا بھی پردہ چاک ہو گیا۔

جعلی اور انتہا پسند بھارتی اور افغانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایران حکومت کیخلاف ایرانی عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عالمی ماہرین نے عالمی برادری کو بھارت کے اصل انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈا اور خطہ میں عدم استحکام میں سازشی کردار کو پہچاننے پر زور دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطہ کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور چیلنجز کے پیش نظر پاکستان ایران میں امن، خودمختاری اور طویل المدتی استحکام کی حمایت کرتا ہے۔

بھارتی اور افغانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پھیلتا مضحکہ خیز مواد ایران کے خلاف منصوبہ بند انفارمیشن وارفئیرکی کڑی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطہ میں بدامنی کیلئے بھارت اور افغانستان کیخلاف بیرونی سطح پر منظم بیانیہ پھیلانے کے مستند شواہد موجود ہیں۔

بنگلا دیش سے لے کر دہشتگردی کیلئے افغان سر زمین کا استعمال خطہ میں عدم استحکام کیلئے مودی کے انتہا پسند عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔