ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ریسکیو ٹیم نے سخت سردی میں گلیات کالا باغ کے قریب چھم کے مقام پر برف میں دھنسی سیاہ فیملیز کی گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی، خون جما دینے والی شدید سردی میں ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو پیشہ ورانہ مہارت سے ریسکیو کر کے سیاحوں کو نکالا۔
حطرناک سلپری والے راستے سے فیملیز کی گاڑیوں کو سیف راستے تک پہنچایا گیا، متاثرہ فیملیز نے ریسکیو ٹیم کو ڈھیروں دعائیں دیں اور خراج تحسین پیش کیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی پہلی برف باری پر پہاڑی علاقوں میں سلپری ہے لہٰذا پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے والے افراد ٹائروں کے ساتھ زنجیروں کا استعمال لازمی کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔



