لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں ننھی جان عطائیت کی بھینٹ چڑھ گئی

Published On 02 January,2026 04:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) شاہدرہ کے علاقے میاں کالونی، بیگم کوٹ میں کھانسی کی شکایت پر قریبی کلینک میں علاج کیلئے گئے 6 سالہ ہاشم کی غلط انجیکشن سے موت واقع ہوگئی۔

بچے کے والد نے بتایا کہ کھانسی کا معائنہ کروانے پر فارمیسی پر موجود شاہد نامی شخص نے انجیکشن منگوا کر لگایا جس سے بچے کی طبیعت ناساز ہوگئی، منہ سے جھاگ نکلنے لگی اور سانس بند ہونے سے 6 سالہ بیٹا ہاشم جان کی بازی ہار گیا۔

ہاشم کے والد کی مدعیت میں فارمیسی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ورثاء نے غفلت برتنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔