کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے 22 اے اور 22 بی کے اختیارات کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
چیف جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، بلوچستان بار کونسل کے ممبر راحب بلیدی کی آئینی درخواست منظور کر لی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کا متنازعہ نوٹیفکیشن ہائیکورٹ نے روک دیا، عدالتی حکم تک 22 اے اور 22 بی کے اختیارات منتقلی کا نوٹیفکیشن غیرمؤثر قرار دے دیا گیا۔



