بلوچستان: 2025ء میں کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات کے اعداد و شمارجاری

Published On 03 January,2026 12:40 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے سال 2025ء کے دوران بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات کے اعداد و شمارجاری کر دیے۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2025ء کے دوران بلوچستان میں 90 کان کن کوئلہ کان حادثات میں جاں بحق ہوئے، ماہ جنوری 2025ء کے دوران بلوچستان میں 21 ، فروری 2025ء کے دوران 15 کان کن جاں بحق ہوئے۔

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مطابق مارچ 2025ء کے دوران بلوچستان میں 6، اپریل میں 3، مئی 2025ء کے دوران 5 کان کن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جون 2025ء کے دوران بلوچستان میں ایک، جولائی میں 11، اگست 2025ء کے دوران 5 کان کن زندگی کی بازی ہار گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025ء کے دوران بلوچستان میں 5، اکتوبر میں 7، نومبر میں 2 اور دسمبر 2025ء کے دوران 9 کان کن جاں بحق ہوئے، تاہم اس کے باوجود سال 2025ء کے دوران کوئلہ کان حادثات میں گزشتہ برسوں کی نسبت کمی ریکارڈ کی گئی۔