ڈسکہ: کار کا اینٹوں سے لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراؤ، 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ڈسکہ: کار کا اینٹوں سے لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراؤ، 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ذرائع کے مطابق گھوئینکی کے قریب پیٹرول پمپ کے پاس ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اینٹوں سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی سڑک کے کنارے کھڑی تھی جب ڈسکہ کی جانب سے آتی ایک کار اس سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی 1122 سیالکوٹ کی متعدد گاڑیاں اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے اور لاشیں اٹھانے کے علاوہ امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔