گورنر سندھ نے پروونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دیدی

گورنر سندھ نے پروونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دیدی

بل کی منظوری کے بعد اب صوبے میں تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی قرار ہوگئی ہے جبکہ بغیر تھرڈ پارٹی انشورنس گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر ممکن نہیں ہوگی۔

بل کے مطابق انشورڈ گاڑی کے حادثات میں جاں بحق افراد کے لئے کم از کم 7 لاکھ روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے تاہم مستقل معذوری کی صورت میں 5 لاکھ روپے تک معاوضہ ادا کیا جائے گا جبکہ انشورنس کمپنی 45 دن کے اندر معاوضہ ادا کرنے کی پابند ہوگی۔