پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: ( دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سینیٹر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں کررہی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اگربانی پی ٹی آئی بیمار ہیں تواللہ انہیں صحت دے، ہم اُن کی طرح کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اُڑائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوکوئی بیماری نہیں ہے، نوازشریف جب جیل میں تھےتوملاقاتوں پرپابندی تھی، ہم سیاسی انتقام پریقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی والےخود ہی اپنے قائد کو بیمار کرنے لگے ہوئے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورمیں سیاسی مخالفین کونشانہ بنایا گیا، سوشل میڈیا پراداروں کے خلاف زہر اُگلا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں کیا۔
عابد شیرعلی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں طالبان کو جیلوں سے رہا کروایا گیا۔