پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل (جمعرات کو) سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 28 فروری تک سعودی عرب میں قیام کریں گے، اسحاق ڈار او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شریک ہوگا۔
اجلاس اسرائیلی آبادکاری، الحاق اور مغربی کنارے سے متعلق غیر قانونی اقدامات پر طلب کیا گیا، پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی اقدامات کے خلاف اپنا مؤقف پیش کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی او آئی سی وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں، دورے کے دوران مقدس شہروں کے مختصر دورے بھی شامل ہیں۔