پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تفتیش میں ہوشربا انکشاف سامنے آگیا ہے۔
سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں 2003ء سے الیکٹرک انسپکشن پر پابندی کا انکشاف ہوا ہے، الیکٹرک انسپکٹر نے نوٹیفکیشن پیش کر دیا۔
الیکٹرک انسپکٹر پرویز احمد نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی اور توانائی کی جانب سے انسپکشن سے منع کیا گیا تھا۔
کمیشن نے سوال کیا کہ گل پلازہ کی آخری انسپکشن کب ہوئی تھی؟ الیکٹرک انسپکٹر نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تعیناتی 6 ماہ قبل ہوئی، انسپکشن کب ہوئی پتہ نہیں۔
ڈی جی ریسکیو 1122 نے کہا ریسکیو 1122 محدود وسائل کے ساتھ کے ایم سی کے ساتھ بیک اَپ پر کام کر رہا ہے، ریسکیو 1122 کو اطلاع 20 سے 25 منٹ تاخیر سے ملی۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے پاس اسنارکل، ایئریل لیڈر اور ایکسیویٹر نہیں، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو نکالنے کا موقع ضائع ہوا۔