خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، تمام مستحق افراد کو امدادی رقم بغیر کسی لائن اور تکلیف کے انکی دہلیز تک پہنچائی جارہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ابتک نگہبان رمضان دستر خوان پر افطاری کرنے والے لوگوں کی کل تعداد 15 لاکھ 78 ہزار 578 افراد ہے، پنجاب کے اضلاع میں لوگوں نے مجموعی طور پر 26 لاکھ 8 ہزار 192 نگہبان کارڈز وصول کیے ہیں۔
23 لاکھ 2 ہزار 540 نگہبان کارڈز لوگوں کی دہلیز تک پہنچائے جا چکے ہیں جس میں 19 لاکھ 68 ہزار 829 نگہبان کارڈز کیش کروائے جا چکے ہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ "مریم کو بتائیں" ایپ سے 13 ہزار 892 شہریوں کو فی کس 10 ہزار کی امداد مل چکی ہے، پنجاب کے چپے چپے میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، مریم نواز کے ناقدین بھی انکی کارکردگی کے معترف ہیں۔
مزید برآں،عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پورے پنجاب کو گھر کی طرح خوبصورت بنا رہی ہیں، اب ترقی کا سفر لاہور تک محدود نہیں رہا، ترقیاتی کاموں کا جو سٹینڈر لاہور میں ہے وہی اٹک اور رحیم یار خان میں ہے، مریم نواز اپنے طرز حکومت سے لوگوں کی دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں۔