پاکستان
خلاصہ
- عارفوالہ: (دنیا نیوز) عارفوالہ میں بورے والا روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ فیملی 55 ای بی کی رہائشی ہے، بس کو تحویل میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔