پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) ضلع ساؤتھ پولیس کی غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔
کارروائیوں کے دوران 6 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2 افراد گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا، عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کارروائیاں تھانہ درخشاں، صدر اور بوٹ بیسن پولیس کی جانب سے عمل میں لائی گئیں۔