پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت، عدالت نے عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت اعظم سواتی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
سماعت کے موقع پر ڈیوٹی جج نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ وکلاء سے آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ملزمان کیخلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر واقعات کے مقدمات درج ہیں، عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔