پاکستان
خلاصہ
- مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیرمیں شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور دیگر اشتعال انگیز سرگرمیوں سے عام شہری بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کے باعث سب سے زیادہ نقصان متوسط اور مزدورطبقے کو ہو رہا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد، چھوٹے دکاندار اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔
دکانوں کی زبردستی بندش کے باعث روزمرہ اشیاء کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، آزاد کشمیر کے عوام پر امن اور محب وطن ہیں، جو انتشار اور بدامنی کی بجائے امن، استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں۔
شہریوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام بھی پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی اور محبت رکھتے ہیں، آزادکشمیراور پاکستان کا رشتہ محض جغرافیائی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے۔
ماہرین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی غیرقانونی سرگرمیوں سے واضح ہوگیا کہ یہ ٹولہ غیرملکی ایما پر انتشاری ایجنڈے پر کار بند ہے۔