لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی بادل برسیں گے

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی بادل برسیں گے

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں نورپور تھل میں 115، گوجرانوالہ 107، گجرات 94، نارووال 68، منڈی بہاوالدین 65، سیالکوٹ ایئرپورٹ 52، اوکاڑہ 46، جوہرآباد 40 اور سرگودھا میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور 37، منگلا 37، جہلم 32، شیخو پورہ 28، حافظ آباد اور قصور 27، چکوال 20، بہاولنگر 18 اور خانیوال میں 16 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں 5 روز کے دوران مجموعی طور پر 450 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان،، اٹک، مری اور بہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز الرٹ ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا تیسرا سپیل 27 جولائی تک جاری رہے گا، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، طوفانی بارش سے مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔