براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری

براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری

دنیا کی 12وہں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، خراب موسم امدادی کارروائیوں میں بڑی رکاوٹ ہے، ہلاک افراد میں سے 4 کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی، جن میں سے 3 میتیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سکردو منتقل کر دی گئیں۔

بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی 10 رکنی ٹیم کیمپ ٹو سے کیمپ تھری جاتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آئی تھی، ڈرون فوٹیج میں مزید متاثرین کی موجودگی کی تصدیق کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش جاری ہے، پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت 2 کوہ پیما تاحال لاپتہ ہیں۔

صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم نے کہا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ کمشنر بلتستان کا کہنا ہے کہ موسم سازگار ہوتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے بھی براڈ پیک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے، حکام نے متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔