پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش، کئی مقامات پر ژالہ باری

پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش، کئی مقامات پر ژالہ باری

اسلام آباد، راولپنڈی، کوہاٹ، کرک، میانوالی، دنیا پور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

اس کے علاوہ جھنگ، چشمہ دریا خان، کچہ گجرات، پیلاں اور دیگر علاقوں میں بھی بادلوں نے انٹری دے دی، کندیاں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

بارش کے باعث کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایم ڈی واسا کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، تمام فیلڈ افسران کو متحرک کر دیا گیا ہے، واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، کٹارریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 2 فٹ ہے۔