کرم میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

کرم میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں دو بچیاں اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق دومنزلہ کچا مکان حالیہ بارشوں کے باعث خستہ حال ہوچکا تھا، جس کے نتیجے میں یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔