علاقائی
خلاصہ
- کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں نوجوان ٹرالر کے نیچے آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔