وفاقی دارالحکومت کی جیل میں پنجاب سے 58 افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر تعینات

وفاقی دارالحکومت کی جیل میں پنجاب سے 58 افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر تعینات

تعینات کیے جانے والوں میں 3 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس، 2 چیف وارڈرز، 18 ہیڈ وارڈرز اور 35 وارڈرز شامل ہیں۔

اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران ریاض اور چیف وارڈر فلک شیر بھی ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے والوں میں شامل ہیں۔

پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے 58 افسران و اہلکاروں کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کر دی ہیں۔ تعیناتی ایک سال کے لیے کی گئی ہے۔