علاقائی
خلاصہ
- ڈسکہ: (دنیا نیوز) ڈسکہ میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار 22 سالہ نوجوان کو کچل دیا، جو شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ جیسروالا کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 22 سالہ دانیال کے نام سے ہوئی ہے، جو سیالکوٹ کا رہائشی تھا، واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔