پاکپتن: گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 4 افراد میں سے ایک دم توڑ گیا

پاکپتن: گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 4 افراد میں سے ایک دم توڑ گیا

پولیس کے مطابق آصف کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کیا گیا تھا، جہاں وہ زیر علاج تھا تاہم جانبر نہ ہوسکا۔

واقعہ پاکپتن کی گلشن فرید کالونی میں پیش آیا تھا، جہاں دودھ دہی کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جبکہ آصف کی حالت زیادہ تشویشناک ہونے پر اسے لاہور منتقل کیا گیا۔