مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ کا اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا، اجلاس میں یمن تنازع پر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، سکول، کالجز اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم تعلیمی اداروں کے سالانہ اور ضمنی امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ہنگامی خدمات انجام دینے والے ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔