چترال: لواری ٹنل بند، ہزاروں مسافر پھنس گئے

چترال: لواری ٹنل بند، ہزاروں مسافر پھنس گئے
چترال: (دنیا نیوز) ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ ہر سال موسم سرما میں شدید برف باری کے باعث ٹریفک کیلئے بند رہتا ہے۔ اس مشکل سے بچنے کیلئے اگرچہ سرنگ بنائی گئی ہے تاہم وہ بھی ہفتے میں صرف تین دن ، تین گھنٹوں کیلئے کھلتی ہے۔ چترال میں شدید برف باری ہوئی جس کے باعث لواری ٹنل کا ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ کیلئے بند رہی جس کی وجہ سے ٹنل کے دونوں جانب ہزاروں لوگ پھنس گئے ہیں ۔ اکثر گاڑیاں کیچڑ اور برف میں پھنس چکی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔