شب برات پر لاہور میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم

شب برات پر لاہور میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم

لاہور: (روزنامہ دنیا) سول سیکرٹریٹ میں صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی امن و امان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ پنجاب کو حساس اداروں کی جانب سے شب برات کے موقع پر لاہور میں دہشت گردی کے حوالے سے موصول تھریٹ کے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شب برات کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی الرٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ مساجد، عبادت گاہوں، وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی بڑھانے اور ہوٹلز، ہوسٹلز و دیگر مقامات پر خفیہ اداروں کی مدد سے سرچ آپریشن کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کے احکامات دیدیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔