لاہور ہائیکورٹ میں اجالا سکیم کیخلاف دائر درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ میں اجالا سکیم کیخلاف دائر درخواست مسترد
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے بجلی کے نئے منصوبے شروع کرنے کی بجائے سیاسی مقاصد کے لئے کروڑوں روپے اجالا سکیم میں برباد کر دئیے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد حکومت پنجاب لوڈشیڈنگ میں برابر کی ذمہ دار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بجلی پیدا کرنا وفاقی حکومت کا دائرہ اختیار ہے۔ بجلی کے سب سے زیادہ حق دار طالبعلم ہیں ۔ عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کے ذریعے تبدیلی لائیں۔ اس دفعہ ایسی جماعت کو موقع دیا جائے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہو ۔عدالت نے درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔