علاقائی
خلاصہ
- جناح ہسپتال لاہور کے برن سینٹر میں ایک ارب روپے سے زائد خرچ ہو گئے مگر مریضوں کا علاج تا حال شروع نہ ہو سکا، جدید اور مہنگے ترین آلات اپنے مریضوں کی راہ دیکھ رہے ہیں۔
لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے دور میں دسمبر دو ہزار چھ میں جناح ہسپتال لاہور میں جلے ہوئے مریضوں کے علاج کے لئے برن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ شروع میں تو اس پراجیکٹ کا تخمینہ نوے کروڑ تھا جس میں تریسٹھ کروڑ سے بلڈنگ کی تعمیر اور ستائیس کروڑ سے آلات خریدے جانے تھے مگر غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے لاگت ایک ارب بائیس کروڑ ہوگئی ہے۔ سٹیٹ آف دی آرٹ برن سینٹر جو کہ دو سال میں مکمل ہونا تھا۔ ابھی تک تکمیل کے مراحل میں ہے جہاں جدید آلات نصب کئے جانے ہیں۔ کچھ آلات منگوا لئے گئے جو بند پڑے ہیں۔ انتظامیہ کا تو کہنا ہے کہ اس برن سینٹر میں رواں سال جولائی اگست تک مریضوں کا علاج شروع ہوجائے گا مگر ماضی کے تجربات کی روشنی میں ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔