لاہور: میٹرو بس، برقی زینے نہ چلنے سے معمر افراد کو پریشانی

لاہور: میٹرو بس، برقی زینے نہ چلنے سے معمر افراد کو پریشانی
لاہور: (دنیا نیوز) میٹرو بس سروس کے حوالے سے تنقید اور تعریف کا سلسلہ اِس کے آغاز سے ہی جاری ہے لیکن سروس کے حوالے سے مختلف مسائل ابھی تک حل نہ ہونے کے باعث سوالات پیدا ہونے کے سلسلے میں شدت آگئی ہے۔ میٹرو بس سروس ستائیس سٹیشنز پر نصب کیے گئے چون برقی زینے بھی ابھی تک پوری طرح فعال نہیں کیے جاسکے جس کے باعث خواتین اور معمر افراد کے لیے مشکل پیدا ہو رہی ہے۔ دوسری طرف چند روز بعد ہی بسوں میں خرابیاں پیدا ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے مختلف سوالات پیدا ہو رہے ہیں تاہم متعلقہ حکام قرار دیتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے مناسب اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ میٹرو بس سروس کے لیے نصب کیے گئے برقی زینوں کے بارے میں یہ تشویس بھی پیدا ہو رہی ہے کہ اِنہیں گردوغبار سے کیسے بچایا جاسکے گا۔